وزیر خزانہ شوکت ترین معیشت کی سمت درست کر رہے ہیں

309

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اورچیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سابق سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترینمعیشت کی سمت درست کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے بارے میں ان کے جرات مندانہ موقف ، بجلی کے نرخ اور ٹیکس میںاضافہ نہ کرنے اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کے فیصلے سے عوام اور کاروباری برادی ملکی معیشت کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہو گئی ہے۔وزیر خزانے کے فیصلوں سے نہ صرف معاشی بحالی کا عمل تیز ہو جائے گا بلکہ عوام کو روزگار بھی ملے گا ۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ نے حکومتی آمدنی میں اضافہ اور قرضے کم کرنے کے لئے عوام پر بوجھ بڑھانے کے بجائے شرح نمو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ملکی ترقی کے لئے شرح نمو میں اضافہ ضروری ہے نہ کہ آئی ایم ایف کے ناکام نسخہ کے مطابق معیشت کا دم گھونٹنا۔