کورونا: سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

367

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ کومارکیٹیں اور بازار کھلے رکھنے کی اجازت دے دی، اتوار سے شہر قائد میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو کاروباری سرگرمیاں شام 6بجے تک جاری رہیں گی، کاروباری حضرات ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے سبب سندھ حکومت نے تجارتی سرگرمیاں ہفتے میں دو دن جمعہ اوراتوار کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا ،لیکن تاجروں کی اپیل پر جمعہ کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کل تجارتی مراکز روٹین کے مطابق کھلے ہونگے۔