غیرملکی عازمین کو اس سال بھی حج کی اجازت نہ ملنے کا امکان

281

سعودی عرب کا دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

عالمی وبا کے خلا ویکسینیشن عمل شروع ہونے کے باوجود سعودی عرب انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں  اور بے احتیاطی یا پھیلاؤ کے سبب بننے والے تمام عوامل کے سدباب کے لیے سختی سے عمل پیرا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجات نہ دیے جانے کا امکان ہے، ابتدا میں بنایا گیا غیرملکی عازمین حج کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا اور اب پابندی لگائے جانے پر غو کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت ہو چکی عملدرآمد کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اب ویکسی نیشن کروانے والے مقامی افراد کو ہی اجازت دی جائے گی جب کہ 6 ماہ پہلے کورونا سے  صحت یاب ہونے والے  مقامی افراد کو بھی حج کی اجازت دی جائے گی۔

مقامی زائرین کی عمر پر بھی پابندیوں کا اطلاق ہو گا اور انہیں ایس او پیز کے ساتھ تمام شرائط پورا کرنے پر ہی اجازت کی اجازت ملی تھی۔