جرمنی میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے جرائم کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

205

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے پرتشدد اور نسل پرستانہ جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ زیہوفر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2020ء میں ایسے جرائم کی مجموعی تعداد 2001ء کے بعد بلند ترین سطح پر رہی۔ انہوں نے ملک میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف سے جرائم میں اضافے کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس نوعیت کے جرائم کے سدباب کے لیے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کی مدد سے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔