بھارت کورونا وبا کے خلاف مؤثر اقدامات کرے: ڈبلیو ایچ او

304

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بھارت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔

بھارت میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں فروری میں پابندیاں اٹھانے کے بعد کورونا کو پھیلنے کا موقع دیا گیا، شہریوں نے احتیا طی تدابیر پر عمل درآمد چھوڑ دیا جس کی وجہ سے صورتِ حال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف اور بڑا ہے۔ بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا ہے کہ بھارت میں تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے کہا کہ بھارت میں کورونا ویکسین، آکسیجن، طبی سہولیات کی فراہمی اور ایمرجنسی گروپ بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے۔ بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے مزید کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری سخت لاک ڈاون کورونا پھیلاؤ روک سکتا ہے۔ بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفے کے منصوبوں پر عمل کرے۔