میانمر میں بم دھماکا‘ رکن پارلیمان سمیت 5 افراد ہلاک

66

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کے صوبہ باگو میں ایک رکن پارلیمان کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ میانمر ناؤ ویب سائٹ کے مطابق صوبہ باگو کے گاؤں زی اولاک میں قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے میں ایک پیکٹ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ 3 پولیس اہل کار اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمان ون معزول صدر آنگ سان سوچی اور سابق وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔