دنیا کی پہلی ریموٹ کنٹرول کشتی بحر اوقیانوس میں سفر کے لیے تیار

72
برطانیہ: دنیا کی پہلی ریموٹ کنٹرول کشتی مے فلاور400 کو بحر اوقیانوس میں سفر کے لیے تیار کیا جارہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیکنالوجی کی تیز رفتاری ترقی اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے سمندری سفرکے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ دنیا کی پہلی ریموٹ کنٹرول کشتی مے فلاور 400 جلد ہی بحر اوقیانوس میں اپنے سفر پر روانہ ہوگی۔ اس ریموٹ کنٹرول کشتی کو کوئی انسان نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار ایک روبوٹ کپتان چلائے گا۔ مے فلاور اسی نام کے قدیم جہاز کے راستے پرچلے گی۔ قدیم جہاز آج سے 400 سال قبل زائر ین کو شمالی امریکا لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔