اسرائیل: اپنی مذہبی تقریب میں شرکت پر عیسائیوں پر قدغن

519

اسرائیل نے یروشلم کے چرچ آف دی ہولی سیپلچر میں منعقدہ ‘مقدس آگ’ کی مذہبی تقریب میں عیسائیوں کو شرکت سے روک دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مشرقی یروشلم میں دنیا کے سب سے مقدس مسیحی مقامات میں سے ایک چرچ آف دی ہولی میں پادریوں سمیت کئی عیسائی اپنی مذہبی تقریب ‘مقدس آگ’  کو منانے کیلئے پہنچے لیکن اسرائیلی پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔

عیسائی مذہب میں مقدس آگ کی تقریب یسوع مسیحؑ کے جی اٹھنے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے رسائی کو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ صرف چند پادری چرچ جانے کے قابل تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا چرچ ‘چرچ آف ہولی سیپلچر کی چابیاں ، جو پوری عیسائی تاریخ میں عیسائیت کے مختلف فرقوں کے مابین تنازعہ کا سبب رہی ہے ، دو فلسطینی مسلمان خاندانوں کی تحویل میں ہیں۔

چرچ کے علاقے میں عیسائی ، یہودیوں اور مسلمانوں کے لئے کئی ایک مقدس مذہبی مقامات ہیں۔

سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبد المسید نے عیسائیوں کی فرقہ وارانہ لڑائی کو ختم کرنے کے لئے یروشلم کے شرفاء سے چرچ کی چابیاں لے کر دو مسلمان خاندانوں کے حوالے کی تھیں جو کہ اب تک انہی کے پاس ہیں۔