لبنان: 40 ٹن مردہ مچھلیاں کنارے سے آ لگیں

437

کئی ٹن مردہ مچھلیاں لبنان کے لیٹانی دریا سے منسلک ایک جھیل کے کنارے آلگیں۔

لبنان کے طویل ترین دریا لٹانی کے قریب رضاکاروں نے ہزاروں مردہ مچھلیوں کو جمع کیا۔ لٹانی دریا میں گندے پانی کا ملاپ اور آلودگی پر رضاکار کئی سالوں سے قومی و غیر ملکی سطح پر متنبہ کرتے آرہے ہیں۔

مردہ مچھلیوں کے ساتھ ساتھ جھیل میں کچرے کے ڈھیر بھی موجود تھے جبکہ کچروں کی وجہ سے مکھیوں کے جھنڈ بھی کافی تعداد میں موجود تھے۔

ایک مقامی کارکن احمد عسکر نے بتایا ، “یہ واقعہ کئی دن پہلے جھیل کے کنارے پر ظاہر ہوا تھا۔ پھر رفتہ رفتہ مردہ مچھلیوں کی تعداد بڑھنے لگی اور کچھ ہی دنوں میں ان کی تعداد کم از کم 40 ٹن ہوگئی۔

عسکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے لٹانی ریور اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کی وجہ تلاش کریں اور جو بھی جھیل میں گندا پانی ڈال رہے ہیں اس کی تفتیش کریں۔