قومی کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ سے قبل بھرپور پریکٹس

275

ہرارے:(رپورٹ: سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل بھرپور پریکٹس، دوسرے روز بھی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمباوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کھیلا جائے گا، جس سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، بیٹنگ و فیلڈنگ کوچز کے زیر نگرانی کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے ہرارے اسپورٹس کلب میں درستگی کے ساتھ ساتھ فٹنس کے لئے بھی مشقیں کیں۔

لیکچر سیشنز پر بھی زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کے لیے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اس عزم کا بھی اظہارِ کیا گیا کہ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف ان شاءاللہ ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینگے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے چند روز قبل میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی۔