این اے 249میں ضمنی الیکشن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

332

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی الیکشن کے موقع پر 29اپریل کو  شہر قائد کے 2اضلاع میں عام تعطیل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  این اے 249 کے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، انتخابی حلقے کی سیکورٹی کی حساسیت کے حوالے سے رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

این اے 249کے ضمنی الیکشن میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ این اے 249پرضمنی انتخاب میں  الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےدوہری شہریت کیس ہونے پر متنازع نشست  این اے 249 سے استعفا دے دیا تھا۔