رمضان کے پہلے عشرے میں 15لاکھ افراد کی مسجد الحرام آمد

277
مکہ مکرمہ: رضاکار اور خدام عمرہ زائرین اور نمازیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 15 لاکھ عبادت گزارمسجد الحرام میں داخل ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق نمازیوں کی تعداد کا اندازہ مسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گزرنے سے ہوتا ہے۔ المسجد الحرام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ نماز اور تراویح بھی مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔