وفاق المدارس سال 2021 کے نتائج کا اعلان

516

کراچی: وفاق المدارس نے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 86.5 فیصد رہا ہے جبکہ 54 ہزار 372 طالبات ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حفیظ جالندھری اور صدر ڈاکٹر عبدالرزق اسکندر نے کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سال 2021 کے امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 18ہزار 351 طلبا و طالبات نے داخلہ لیا، جن میں سے چار لاکھ تین ہزار 42 طالب علموں نے امتحانات میں شرکت کی۔

نتائج کے مطابق 3لاکھ 48 ہزار 670 طالب علم کامیاب قرار پائے جبکہ 54 ہزار 372 ناکام رہے ، تاہم  اس حساب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 86.5 فیصد رہا ہے۔

وفاق المدارس کے مطابق درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد 343744 تھی جس میں سے 332260نے شرکت کی، 280569 امیدوار کامیاب قرار پائے اور 51691  امیدوار ناکام ہوئے ، اسی طرح  درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد 74607 تھی اور 70782نے شرکت کی جس میں سے 68101 کامیاب قرار پائے۔