این اے 249: الیکشن کمیشن  کاانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس

752
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

کراچی : این اے 249میں ضمنی انتخاب  کے سلسلے میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس ساؤتھ اور ویسٹ کو خط ارسال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او)نے ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ اور ویسٹ  لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ این اے 249میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ماتحت افسران کو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی روکنے کی ہدایت کریں۔

خط میں مزید کہاکہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی رکن پارلیمنٹ یا کوئی وزیر حلقے کا دورہ نہ کرے، دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی کسی قسم کی بدنظمی نہ ہو۔

 خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 249میں سیاسی سرگرمیاں کرنے پر  پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی کی رکن شاہدہ رحمانی کو شوکاز کا نوٹس جاری کیا تھا۔