اخوان المسلمون دہشتگرد نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، ترکی

369

ترک وزیر خارجہ میولت کیوسوگلو نے کہا ہے کہ ترکی مصر کی طرف سے اخوان المسلمون کو ایک “دہشت گرد” گروپ قرار دیے جانے کو فیصلے کے اب بھی خلاف ہے۔

رائٹرز کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اخوان المسلمون کو ایک سیاسی تحریک کے طور پر دیکھتا ہے۔

میڈیا نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترکی کے اخوان المسلمون کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر کیوسوگلو نے کہا کہ ترکی کے بین الاقوامی تعلقات فریقین یا افراد پر مبنی نہیں ہیں اور قاہرہ کے ساتھ انقرہ کا معاملہ اس تنازعہ سے پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کسی ایک فرد یا جماعت سے منسلک نہیں ہیں۔ لیکن ہم اخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے مخالف ہیں۔ یہ ایک سیاسی تحریک ہے جو انتخاب کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کیوسوگلو نے کہا تھا کہ ترکی قاہرہ کی دعوت پر مئی کے شروع میں مصر میں اپنا وفد بھیجے گا اور جو کہ ہم منصب سمہ شوکری سے ملاقات کرے گا۔