آن لائن فراڈ، چور خود کو سیکورٹی عہدیدار بتا کر لاکھوں ڈالرز لے اُڑے

457

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک 90 سالہ خاتون کو کال موصوص ہوئی جس پر نامعلوم افراد نے خود کو سیکورٹی اہلکار بتا کر خاتون سے 32 ملین ڈالت ہتھیا لیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے بیان دیا کہ مجرموں نے خود کو عوامی سلامتی کے عہدے داروں کے طور پر پیش کیا اور چین میں کسی فوجداری مقدمے کی تحقیقات کرنے کا خاتون کو حوالہ دیا۔

خاتون کو بتایا گیا کہ اس کی شناخت چوری ہوگئی ہے اور کسی مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہوئی ہے جس کے بعد اس سے مبینہ تحقیقات میں مدد کے لیے اگست اور جنوری کے درمیان ایک بینک اکاؤنٹ میں 11 بار رقوم جمع کروانے پر مجبور کیا گیا۔

اب تک تفتیش کاروں نے ایک 19 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون سے پہلی بار کسی اجعلی اہلکار نے اگست میں رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسکیمرز خاتون کے گھر گئے اور اسے فون دیا جس کے ذریعے وہ اُن سے رابطے میں رہے۔

واضح رہے کہ بوڑھی عورت بغیر کسی کنبہ کے رہ رہی تھی۔