ہنگری: مختلف کورونا ویکسین کے رنگوں سے بنے میٹھے

677

ہنگری کی ایک بیکری نے مختلف قسم کے ویکسینز کے نمونوں کو میٹھی پیسٹریز کے روپ میں ڈھال دیا ہے۔

دارالحکومت بوڈاپسٹ کے شمال مشرق میں واقع ویرسی گیہز نامی چھوٹے سے قصبے میں سویلیان فیملی کی بیکری ہے جہاں رنگ برنگی جیلی ٹاپنگس کو کورونا ویکسین کی شکل دی ہے۔

جیلی کا ہر رنگ مختلف COVID-19 ویکسین کی نمائندگی کرتا ہے: آسٹرا زینیکا کے لئے پیلا ، سینوفرم کے لئے قدرے گہرا پیلا ، فائزر کے لئے سبز ، سپوتنک V کے لئے سنتری اور موڈرننا کے لئے نیلا رنگ استعمال کیا ہے۔

سویلیان فیملی کی یہ عجیب و غریب پیش کش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لاکھوں ہنگری باشندوں سے مطالبہ کیا جارہا کہا کہ وہ جلد سے جلد ویکسینیشن کے لئے اپنا اندراج کروائیں۔