درجن بھر یورپی کلبوں کا متوازی لیگ کرانے کا اعلان

439

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا ہے اور 12کلبوں نےمتوازی لیگ کااعلان کردیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس نئی لیگ کا تصور پیش کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور اب تک 12 کلبز سپر لیگ کے اس منصوبے پر دستخط کر چکے ہیں جن میں لیور پول، مانچسٹر سٹی، چیلسی، آرسنل، یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹسپر شامل ہیں۔

یوئیفااورفیفانے  فٹبال کلبزاورپلیئرزکووارننگ جاری کرتے  ہوئے کہا ہے کہ متوازی لیگ کوقبول نہیں کیاجائےگا۔

وارننگ ملنے کے باوجود 12 کلبز نے یورپین سپر لیگ کرانےکااعلان کیاہے اور کہا ہے کہ وہ ہرصورت اپنے طور پر اس لیگ کے انعقاد کو کامیاب بنائیں گے۔