‘ٹی ایل پی سےکیاگیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایاگیا’

431

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت  کا ٹی ایل پی سےکیاگیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایاگیا، اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

میڈیا کو جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھرکالعدم قراردیا، لوگ جاں بحق ہوئے،500 پولیس اہلکار زخمی ہوئےانٹرنیٹ بند کردیاگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، وزیراعظم نےقومی اسمبلی کوکسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا اور  پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کےپیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے  اجلاس  میں جمعیت علمائے اسلام نے اراکین کو پارلیمنٹ ہاوَس طلب کرلیا، جمعیت علمائے  اسلام آج کے قومی اسمبلی  اجلاس میں شریک ہوگی۔