درخت پر لٹکا ہوا واقعی کوئی خطرناک جانور یا کچھ اور؟

608

پولینڈ کے شہر کراکو کی ایک خاتون پر اس وقت خوف طاری ہوگیا جب اس نے اپنے گھر کے باہر لگے درخت پر لٹکتے ایک عجیب و غریب جانور کو دیکھا۔

اس خاتون نے فوری طور پر اس سے پیچھا چھڑانا کیلئے ہیلپ لائن پر کال کی اور صورتحال سے آگاہ کیا کہ اس کا خیال ہے کہ وہ آئیگوانا (ایک قسم کی چھپکلی) ہے۔

کراکو اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کی فیس بک پوسٹ کے مطابق جب محافظ افسران جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے درخت پر لٹکے جانور کے بجائے ڈبل روٹی کا ٹکڑا پایا۔

تحقیق میں پتہ چلا کے پڑوس میں ہی کسی نے اس بن کو اپنی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا جو کہ خاتون کے گھر کے باہر درخت پر آکر لٹک گیا۔

فیس بُک پوست میں ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ اگرچہ خاتون کی پریشانی بے بنیاد نکلی لیکن اس نے صحیح کام کیا کیونکہ ایسے جانور موجود ہیں جو کسی بھی پریشانی کا سبب بنتے ہے۔