اپنے دماغی حجم کو تبدیل کرنے والا واحد کیڑا

362

سب سے زیادہ ترقی یافتہ نوع ہونے کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہم انسان نہیں کر سکتے ہیں جیسے اپنے دماغ کا سائز تبدیل کرنا۔

برسوں کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ حیواناتی دنیا کے کچھ جاندار اپنے دماغ کے سائز کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چھلانگ مارنے والی ہندوستانی چیونٹی (Indian jumping ant) ایسا کرسکتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ چیونٹی صرف اپنے دماغی سائز کو ہی نہیں تبدیل کرسکتی بلکہ بعد میں اسے سابقہ ​​حالت میں بھی لے جاسکتی ہے۔

رائل سوسائٹی بی کے جریدے پروسیڈنگس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق سائنس دانوں نے پایا کہ انڈین جمپنگ چیونٹی اپنے دماغ کو تقریبا 20 فیصد تک سیکڑ سکتی ہے۔

اپنے دماغ کے سائز میں تغیر لانے کے بعد یہ چیونٹیاں ہفتوں کے اندر اندر اُسی دماغ کو اپنی سابقہ حالت میں لے جاسکتی ہیں۔ یہ اس قسم کی صلاحیت کی نمائش کرنے والا پہلا کیڑا ہے۔