تحریک لبیک کے 28کارکن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبروکالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکن جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش، عدالت نے تمام ملزمان کو 5 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی، ملزمان کو 14 اپریل کو کھاردار پولیس نے گرفتار کیا تھا،ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت جلائو گھیراو اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔