ملک میں کورونا سے اموات 16 ہزار سے متجاوز

461

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 112 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 112 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 976 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار 108 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 188 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 544 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 59 ہزار 792 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 10 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 781 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 333 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 13 ہزار 896 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 480 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 409 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 832 اموات اور 88 ہزار 239 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 906 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 447 ہے۔ اسلام آباد میں 631 اموات ہوچکیں۔ 55 ہزار 828 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 760 جب کہ فعال کیسز کی 927 ہے۔ صوبے میں 223 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 610 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 304 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 252 ہے۔ آزاد کشمیر میں 428 اموات ہوچکیں۔ 12 ہزار 624 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 174 جب کہ فعال کیسز 104 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 967 مریض صحت یاب ہوئے۔