کراچی کے ایکسپورٹرز کو نمائندگی سے محروم کردیا گیا

179

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت کے زیرکنٹرول قائم ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے زیادہ 54فیصدحصہ ادا کرنے والے کراچی کے ایکسپورٹرز کو نمائندگی سے محروم کردیا گیاجبکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے نمائندہ ادارے کراچی چیمبر آف کامرس کوبھی بورڈمیں شمالیت کا اہل نہیں سمجھا گیا ۔پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اور سب سے زیادہ برآمدات کے حامل شہر قائد کے ایکسپورٹرز ای ڈی ایف تک اپنے مسائل پہنچانے میں ناکام ہیں۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ ایکٹ 1999کے سیکشن 5اور سیکشن6کے تحت ای ڈی ایف کے ایڈمنسٹریشن بورڈ میں مجموعی طور پر19افراد کو نمائندگی دی گئی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان کی سب سے زیادہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اورویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی؎ ای ڈی ایف بورڈ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ صرف ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر مجموعی طور پر 1980ارب روپے مالیت کی ایکسپورٹ کرتا ہے۔