ٹی ایل پی کالعدم تنظیموں، جماعتوں کی فہرست میں شامل

369

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد ٹی ایل پی کو فیڈز دینے پابندی ہوگی۔ ٹی ایل پی کی مالی معاوت دہشت گردوں کی مالی معاوت کے مترادف ہوگی۔

ٹی ایل پی نیکٹا کی فہرست میں 79ویں نمبر پر موجود ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کے لیے چیف سیکرٹریز کو خطوط ارسال کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کیا جائے گا۔

دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی۔