فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3ہزار روپے ہوگئی

405

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 3ہزار روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1747ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت428روپے کے اضافے سے88ہزار305روپے ہو گئی۔