مذہبی جماعت کا احتجاج، 2 ہزارگرفتار، دہشتگردی کے مقدمات درج

333
راولپنڈی اسلام آباد: تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث مری روڈ دونوں جانب سے بند کیا گیا ہے‘ وفاقی دارالحکومت میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار اور بکتر بند تعینات ہے

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور دھرنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج اور دھرنے کے دوران جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ملک بھر سے 2 ہزار 135 افراد گرفتار کرلیےگئے،  سب سےزیادہ 1669 افراد پنجاب،سندھ سے 228 افرادگرفتار کیے۔

اسلام آباد سے45 اورخیبرپختونخوا سے 193 افراد گرفتار کیےگئے۔ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرسوں اچانک پورا شہر بند کرنے کا اعلان ہو گیا دھرنوں میں بچے اور خواتین کو شامل کرلیا گیا  پورے سندھ میں 26 مقامات پر دھرنا ہوا  تاہم اب 26 میں سے 24 مقامات پر کوئی احتجاج نہیں ہو رہا۔