رمضان المبارک کی آمد، سعودی عرب نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوریں تحفے میں بھجوا دیں

680

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد، سعودی عرب نے پاکستان کو 100ٹن کھجوریں تحفے میں بھجوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کھجوروں کی کھیپ حکام کے حوالے کرنے کیلئے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی تقریب میں موجود تھے، تقریب میں کنگ سلمان فلاحی تنظیم و ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد ال العثمانی نے سعودی مملکت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بھجوائی گئی 100 ٹن کھجوروں کی کھیپ کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مملکت سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو کھجوریں کی کھیپ تحفہ میں بھیجنے کی روایت چلی آ رہی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی کھجوروں کی کھیپ رمضان المبارک میں عوام میں تقسیم کی جائے گی۔