کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات

534

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سے گورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔

نمائش، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، صدر گارڈن، گرو مندر اور اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے جس کے باعث آفس سے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن نمبر4، بلدیہ نمبر4، حب ریور روڈ، لیاقت آباد، کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس کے باعث شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ہیں، لیاقت آباد، تین ہٹی، جمشید روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔