پی ایس ایل بقیہ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے ، شیڈول جاری

379

کراچی(سید وزیرعلی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں سمیت تمام شرکاء 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت پوری کریں گے،جسکے بعد3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہو گا، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا،ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ یکم جون کو لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنررز نے پی ایس ایل2021کے بقیہ میچز کے شیڈول کی منظوری دیدی۔جسکے بعد پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔ بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔