اسرائیلی بائیکاٹ ختم کرنے پر امریکا کا امارات کو ‘تحفہ’

462

امریکا نےیواےای کواسرائیل کابائیکاٹ کرنےوالےممالک کی فہرست سےنکال لیا۔

امریکا میں متحدہ عرب امارات کےسفارتخانےکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے امارات کو اسرائیلی بائیکاٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال لیا ہے۔

یواےای سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کیلئےابراہام معاہدوں سےفائدہ اٹھانےمیں آسانی ہوگی۔ یواےای نےاگست 2020 میں اسرائیل کا مالی بائیکاٹ ختم کردیاتھا۔

امارات کے صدر نے ایک فرمان جاری کرکے اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق دہائیوں پرانا ملکی قانون منسوخ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط باضابطہ طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان میں تعلقات قائم کرنے کی توثیق کی گئی ۔ اس طرح اسرائیلی اداروں اور افراد کے ساتھ تجارتی معاہدے اور سمجھوتے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

 اسی طرح اب اسرائیل کی تیار کردہ تمام مصنوعات اور سامان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے اور فروخت کی اجازت ہو گی۔ صدارتی فرمان ایک ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل کی سرکاری ائر لائن ای آئی اے آئی تل ابیب سے ابو ظبی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔