ٹنڈو محمد خان، سندھی زبان کے مشہور ادیب و شاعر علی احمد انعام انتقال کرگئے

107

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھی کے مشہور ادیب و شاعر علی احمد انعام دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ ٹنڈومحمدخان کے گاؤں وسی ملوک شاہ سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے مشہور شاعر و ادیب علی احمد انعام دل کا دورہ پڑنے کے باعث 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے میں شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔