امریکا: ٹی شرٹ پر مسجد کا عکس‘ احتجاج پر ڈیزائنر کی معذرت

385

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں فیشن ڈیزائنر کی جانب سے ٹی شرٹ پر کینیا کے جزیرے لامو کی تاریخی مسجد کی تصویر بنانے پر تنازع کھڑا ہوگیا،جس کے بعد اس نے اپنی حرکت پر معذرت کرلی۔ریاضہ مسجد و مرکز اسلامی کے سیکرٹری جنرل ابوبکر بداوی نے بتایا کہ جب مسلمانوں نے امریکی موسیقار کو مسجد کے پرنٹ والی شرٹ پہنے دیکھا تو ان میں اشتعال پھیل گیا۔ کئی لوگوںکا خیال تھا کہ اس حرکت میں مسجد کی انتظامیہ بھی شامل ہے۔ اس شک کو دور کرنے کے لیے ابوبکر بداوی نے ملبوسات کی کمپنی بلکبرڈ جینز کے سربراہ زیڈی لوکی کو خط لکھا،جس میں مسجد کے تقدس کی پامالی کی طرف توجہ دلائی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ اس شرٹ کو پہننے والے شراب خانوںاور دیگر گناہ کے مقامات پر جائیں گے،جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوگا۔ جواب میں انہیں زیڈی لوکی کی جانب سے خط ملا۔ خط میں کہا گیا کہ فن کاروں کے لیے صرف 20 شرٹیں بنائی گئی تھیں، جن کی قیمت 195 ڈالر رکھی گئی تھی۔ تاہم اب ان تمام کو ویب سائٹ پر فروخت شدہ لکھا گیا ہے۔