اسپین کے جزائر میںپناہ گزینوں کا عارضی کیمپ قائم

202

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث افریقی ممالک سے اسپین آنے والے پناہ گزینوں نے سرکاری کیمپ کو چھوڑ کر جزیرہ کنیری میں عارضی کیمپ بنا لیا۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے قائم کردہ بڑے کیمپ میں انہیں ناقص غذا اور ناکافی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کنیری جزائر کے حکام نے فوج کی ملکیت خالی عمارتوں کو پناہ کی تلاش میں آنے والے ہزاروں تارکین وطن کی رہایش گاہ میں تبدیل کررکھا ہے۔