میانمر: مظاہرین کے کیمپ پر فوج کی فائرنگ‘3 افراد ہلاک

371
ینگون: فوجی حکومت کی مبینہ حمایت پر شہری چین کے خلاف احتجاج کے دوران بینر جلا رہے ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمرمیں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کرکے3 افراد کو ہلاک کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکورٹی اہل کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب میانمر کی برطرف حکومت کے نمایندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک لاکھ 80 ہزار ثبوت جمع کیے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو پیش کیا جائے گا۔ ادھر فوجی بغاوت کے خلاف تحریک کی فنڈنگ کے لیے آن لائن مہم شروع ہوگئی، جس کے بعد شہریوںنے اپنی گھریلو اشیا تک بیچ کر رقم فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔