سندھ اوربلوچستان سے منشیات افریقا اورمشرق وسطیٰ اسمگلنگ کا انکشاف

724
FILE

سندھ اوربلوچستان سے منشیات بین الاقوامی اسمگلرز کے ذریعے  افریقا اورمشرق وسطی بھیجےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی کراچی پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  منشیات سمندرکےراستےکشتیوں پربھیجی جاتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر منشیات بھیجے جانے میں بین الاقوامی اسمگلرز ملوث ہیں، اسمگلرز کا منظم گروہ سندھ اور بلوچستان  سے آپریٹ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منشیات سےحاصل رقم متحدہ عرب امارات اورعمان میں وصول کی جاتی ہے  پھر حاصل  رقم کو رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا جاتاہے۔