آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےپولینڈ کےسفیر کی ملاقات

643

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نےپولینڈ کےسفیر  سے ملاقات کی ، جس میں علاقائی سلامتی،باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کےساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

جبکہ سفیر نے کہا کہ افغانستان سمیت خطےمیں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کاکردار قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب چیئرمین جےسی ایس سی جنرل ندیم رضانےترک ایرواسپیس انڈسٹریزکا دورہ کیا،ملاقاتوں میں افغانستان سمیت موجودہ علاقائی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں دفاعی پیداوارمیں تعاون بڑھانے کےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں پاک ترک بہترین تعلقات کومزیدمستحکم کرنےکےعزم کودہرایاگیا،ترک فوجی قیادت نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا۔