ترکی کا اپنی ویکسین تیار کرنے کے بعد مفت تقسیم کرنے کا اعلان

606

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی جلد ہی اپنی ویکسین تیار کر لے گا، جو دنیا کے تمام غریبوں میں مفت تقسیم کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کا عمل مصائب کا شکار ہے،تقریبا 100 ممالک میں اب تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں پہنچ سکی، ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے بغیر وباء پر قابو پانا اور اقتصادی بحالی کا عمل شروع ہونا ممکن نہیں۔

رجب طیب اردگان  کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جو اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے مطلوبہ مقدار حاصل کر چکے ہیں انہیں زائد ویکسین ضرورت مند ممالک کو دے دینی چاہیے۔

ترک صدر نے مزید  کہا کہ ان کی حکومت کوروناوائرس پینڈیمک کے خلاف اپنے ملک گیر ویکسی نیشن پروگرام کو مئی یا جون میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،امید ہے کہ موسم گرما میں سکون ساتھ گزاریں گے۔