20سال کی قید کے بعد رہائی پانے والا شخص دوبارہ گرفتار

535

بیت المقدس: 2001 میں گرفتار کیے جانے والے  فلسطینی شخص کواسرائیلی فوج نے 20 سال بعد رہا کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتارکرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلسطینی شخص مجد بربر کی رہائی پر اہلیہ سمیت خاندان والوں نے والہانہ استقبال کیا، جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تاہم  اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی خوشیاں پسند نہیں آئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی اس کےگھر پر چھاپہ مارکر چیزوں کو نقصان پہنچانے کے بعد نوجوان کو دوبارہ گرفتار کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کے خلاف عوام نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔

مجد بربر کی اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنورکر شوہر کا استقبال کیاتھا، جس کو سوشل میڈیا صارفین نے دیکھنے کے بعداسرائیلی ظلم پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

وڈیو میں فلسطینی شخص کی بیٹی نے بھی خوشی سے نہال ہوکر والد کوگلے لگایا، والد کی قید کے وقت بیٹی کی عمر صرف 15 دن کی تھی۔

خیال رہےکہ مجد بربرکو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کے الزام میں 2001 میں 20سال قید کی سزا ہوئی تھی۔