صرف 30 سیکنڈ میں شطرنج کے مہروں کو ترتیب دینے کا ورلڈ ریکارڈ

617

امریکی شہر آئڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شطرنج کے مہروں کو صرف 30 سیکنڈ میں ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش بتاتے ہیں کہ انہیں اس صلاحیت میں مہارت حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا ہے۔

ڈیوڈ رش ، جنہوں نے ایس ٹی ای ایم کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے 150 سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، نے کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال قبل اس کی تربیت شروع کی تھی لیکن مشکل لگتا تھا کیونکہ بچھلا ریکارڈ 30 سیکنڈ کا تھا۔

رش نے کہا کہ ان کی دلچسپی دراصل کو حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز کوئین گیمبیت کو دیکھنے کے بعد جاگی اور کچھ پریکٹس سیشنوں کے بعد وہ 30.31 سیکنڈ میں گنیز کے قواعد کے مطابق صرف ایک ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے شطرنج کے مہروں کو ترتیب دینے میں کامیاب ہوگئے۔