آرمی چیف کی یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کے سفرا سے ملاقات

318

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی سفیر سمیت کینیڈین ہائی کمشنر ، ڈنمارک اور چینی کے سفرا سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلق عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے  کہا کہ پاکستان یورپی ممالک اور کنیڈا سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کافروغ چاہتاہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یورپی یونین ممالک اور کنیڈا سے تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا،سفیروں نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی،سفرا نے پاکستان سے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہا ر بھی کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نےپاکستان میں کورونا سےنمٹنے کیلئےچین  کےکردارپر اظہار تشکر کرتے ہوئے چینی سفیر سے باہمی دلچسپی کےامور اورسی پیک کی پیش رفت پربات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چین کےسفیرنےافغان امن عمل میں بھی پاکستان کےکردارکوسراہا تے ہوئے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔