جدہ ایئرپورٹ پر پروازوں سے متعلق اہم اطلاع

395

سعودی عرب کے مصروف ترین جدہ ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ نہیں کی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کنگ ‏عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ برقرار ہے ہے اور فلائٹس کی آمد و رفت ‏میں کسی قسم کا تعطل نہیں آیا۔

بیان کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا، ‏کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ جدہ میں گرد و غبار کا طوفان جاری رہنے سے ‏حدنگاہ انتہائی محدود ہو جائے گی اور گردآلود ہوائیں چلیں گی۔