پاک فوج برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے قریبی تعلقات کی قدر کرتی ہے، آرمی چیف

592

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج برادر ملک سعودی عرب سے قریبی تعلقات کی قدر کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے ملاقات کی جس  میں علاقائی امن ،دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی   فوجی تربیت  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج برادرملک سعودی عرب سے قریبی تعلقات کی قدر کرتی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے افغان امن عمل کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کا شکریہ اداکیا۔