کیوپی اسٹار نے کیچی کلاسک لیگ سیزن 4 کی ٹرافی اپنے نام کرلی

243
کراچی:کیو پی اسٹار‘‘ کا کیچی کلاسک لیگ سیزن 4کے فائنل میں کامیابی کے بعد ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (رپورٹ: محمد یونس اقبال) کیچی کلاسک لیگ سیزن4 کا فائنل آر ایل سی گرائونڈ (یوپی) میں ’’کیو پی اسٹار‘‘ اور ’’آگ سی سی‘‘ کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں ’’کیو پی اسٹار‘‘نے ’’آگ سی سی ‘‘ کو 8وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ’’ آگ سی سی‘ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 183رنز بنائے۔ ’’کیو پی اسٹار‘‘ نے ہدف کا تعاقب 18اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ’’کیو پی اسٹار‘‘ کی جانب سے اننگز کا آغاز پولارڈ (فرہاد) اور عبدالحسیب نے کیا۔ دونوں اوپننگ بلے بازوں نے 11اوورز میں 120رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ’’کیو پی اسٹار‘‘ کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ 120رنز پر پولارڈ (فرہاد) 42گیندوں پر 85رنز بناکر سعد کا شکار بنے۔ پولارڈ (فرہاد) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے۔ عبدالحسیب کا ساتھ دینے کے لئے وسیم وکٹ پر آئے۔ عبدالحسیب اور وسیم کے درمیان 60رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 183رنز پر ’’کیو پی اسٹار‘‘ کی دوسری وکٹ وسیم کی صورت میں گری۔ وسیم نے 3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے صرف 23گیندوں پر 39رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی۔ ’’کیو پی اسٹار‘‘ کی جانب اوپنر بلے باز عبدالحسیب نے وننگز شارٹ کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں فتح دلائی۔ عبدالحسیب نے ناقابل شکست 43گیندوں پر 53رنز بنائے جس میں 1چھکا اور 5چوکے شامل تھے۔ اس طرح ’’کیو پی اسٹار‘‘ نے کیچی کلاسک لیگ سیزن 4 کا فائنل اپنے نام کرلیا۔ ’’آگ سی سی‘‘ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 183 بنائے۔ ’’آگ سی سی‘‘ کی طرف سے حارث 74مبین 34اور عبدالاحد 24رنز بناکر نمایاں رہے۔ ’’کیو پی اسٹار ‘‘ کی جانب سے عبدالحسیب نے 4اوورز میں 35رنز دے کر 2وکٹیں لیں جبکہ واجد بنگش نے 4اوورز میں 32رنز دیکر 1وکٹ ‘ کپتان محمد ارشد نے 2اوورز میں 18رنز دیکر ایک وکٹ لی۔ حسن نے 3اوورز میں 34رنز دیکر ایک وکٹ اور پولارڈ (فرہاد) نے 4اوورز میں 33رنز دیکر ایک وکٹ لی۔ میچ کے اختتام پر کیچی کلاسک لیگ سیزن4 کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہر کرنے پر ’’ کیو پی اسٹار‘‘ کے بلے باز پولارڈ(فرہاد) کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ’’کیو پی اسٹار‘‘ کے آل راؤنڈر عبدالحسیب قرار پائے۔ جبکہ پلیئر آف دی بیٹسمین ’’آگ سی سی‘‘ کے کامران قرار پائے۔ آخر میں ’’کیو پی اسٹار‘‘ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولارڈ (فرہاد) اور عبدالحسیب کو واجد بنگش نے کیش انعام سے نوازا۔