موٹروے زیادتی کیس: عدالت نےدونوں ملزمان کو موت کی سزا سنادی

464

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی  عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹر وے زیادتی کیس کے دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ لکھپت  جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے موٹروے زیادتی کیس کافیصلہ سنایا،دونوں ملزمان کو سزائے موت سمیت عمر قید کی سزا  کے ساتھ 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ

خیال رہے کہ لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کرلیا تھا، جس کے بعدکیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے دونوں ملزمان کوپھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔

موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی و شریک ملزم اور 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو فون بھی کیا لیکن موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔