لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ

439

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کرلیا،کیس کا فیصلہ 20مارچ کو سنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے وکالت کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،ٹرائل کے دوران 40گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے،لاہور کی خصوصی عدالت نے تین رکنی پراسکیوٹر بینچ کی ٹیم نے جیل میں  ملزمان سے بیانات لیے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو فون بھی کیا لیکن موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔