اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 156.30روپے ہوگئی

223

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت 155.60 روپے سے بڑھ کر 156.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر156 روپے اور قیمت فروخت156روپے سے بڑھ کر 156.30روپے پر جا پہنچی ۔