بنگلادیش: اقوام متحدہ کے وفد کا روہنگیا مہاجرین کے جزیرے کا دورہ

299
بنگلادیش: غیرملکی وفد روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کررہا ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کا ایک وفد 3 روزہ دورے پر بنگلادیش پہنچ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا یہ وفد اپنے دورے کے دوران خلیج بنگال میں روہنگیا مہاجرین کے لیے بنائے گئے جزیرے پر بھی جائے گا، جہاں ڈھاکا حکومت اب تک 13ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو منتقل کر چکی ہے۔ ڈھاکا حکومت مزید 10ہزار مہاجرین کو خطرات میں گھرے جزیرے پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ یاد رہے کہ میانمر کی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے دوران 7 لاکھ سے زائد مہاجرین نے بنگلادیش میں پناہ لی تھی۔