فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت شوگر کیمپ کا انعقاد

246

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام مفت شوگر میڈیکل کیمپ الخدمت انورنذیراسپتال جڑانوالہ روڈپر منعقد ہوا۔ جس کا افتتاح شہرکے معروف تاجررہنمامحمودعارف نے کیا۔ مفت کیمپ میں شوگر،بلڈپریشرسمیت دیگر بیماریوں کا مفت علاج کیا گیا اور ساتھ مفت ادویات بھی دی گئی۔مفت میڈیکل کیمپ میںچیئرپرسن میڈم میمونہ روحی،ڈاکٹرشفقت جاوید انجم اقبال بٹ،ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، ڈاکٹر محمدخالدبھٹی اوردیگربھی موجودتھے۔مفت کیمپ میںگردونواح کے عوام کا بڑی تعداد میںعلاج ہوا اوردیگر سہولیت فراہم کی گئی اور چیک اپ کے ساتھ بڑی تعداد میں ادویات بھی دی گئیں۔ مفت میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز بھی موجودتھے جس میں ڈاکٹر احمد منیب، ڈاکٹرقاضی افشین اور دیگر ڈاکٹرز بھی عوام کے معائنے میں مصروف تھے ۔اس موقع پر چیئرپرسن میمونہ روحی نے کہاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام اسپتالوں، کرایوں، ادویات اور دیگر سہولیت سے محروم ہے اس لیے الخدمت انورنذیراسپتال میں ہفتہ وار زیر اہتمام مفت کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد اور نوجوانوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔