اورنگی ٹاؤن: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

551

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز  اہلکار شہید  ہوگیا جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں رینجرز کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکا ہوتے ہی ریسکیوں کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، جنہوں امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔

دھماکے کی آواز سنتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، توقع کی جارہی ہےکہ  بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا، مزید تحقیقات کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔